سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کی امداد کیلئے ممبر برطانوی پارلیمنٹ عمران حسین کا خط

لندن (عدیل خان) برطانوی ممبر پارلیمنٹ عمران حسین نے برطانوی حکومت کی وزیر کو ایک خط لکھا ہے جس کا متن یہ ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہنگامی صورتحال ہے جس پر برطانیہ اور عالمی برادری کی بھرپور امداد کی ضرورت ہے۔ بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ اور شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے توجہ دلائی ہے کہ یہ وقت سنجیدگی کیساتھ متاثرہ پاکستانی عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں برطانوی وزیر سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ حکومت برطانیہ وہ بے گھر ہونے اور تباہی کا سامنا کرنے والے پاکستانیوں کی مدد کیلئے قدم بڑھائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اور انٹرنیشنل کمیونٹی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے کیونکہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کرنے کیلئے عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنا ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں