اوسلو (کشمیر لنک نیوز) دعوت ہال میں سینئر سماجی رہنما ائیرفلائی انٹر نیشنل ناروے کے ڈائریکٹر شیخ طارق محمود (پی آئی اے )کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اسجدگھرال کےاعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرشکیل اختر نے جسٹس چوہدری اسجدگھرال کو جبکہ سفیر پاکستان بابر امین کوشیخ طارق محمود نے پھول پیش کئے۔
تقریب میں سفیر پاکستان بابر امین شیخ جنید طارق سینئر سیاستدان چوہدری خالد محمود پاکستان ویلفئیر یونین ناروے کے صدر میر فضل حسین پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز شیخ آصف مرکزی جماعت اہل سنت ناروے کے امام نعمت علی شاہ مرکزی جماعت آہلسنت کے صدر شیخ خالد محمود چوہدری زاہداسلم شیخ جواد طارق شہیخ ذوہیب طارق محمد پرویز شیخ عمر چاند ماسٹر بشیر سید حسنین اشعر عاشی شیخ طارق محمود شیخ ساقی اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اوورسیز کمیونٹی اور عاملی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ دل کھول کر مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدگان کا ساتھ دیں۔ سفیر پاکستان نے شرکا کو بتایا کہ حکومت پاکستان کے علاوہ افواج پاکستان بھی سیلاب زدگان کیلئے امدادی فنڈز اکٹھا کرنے میں پیش پیش ہے جبکہ مشترکہ کاوشوں سے دیگر ممالک کیساتھ ساتھ عالمی ادارے بھی امداد کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہونے کی وجہ سے متاثرین کو ابھی بھی مالی امداد اور ہمدردی کی اشد ضرورت ہے۔