پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے برطانوی ڈیزاسٹرز ایمرجنسی کمیٹی کی فوری امداد کی اپیل

لندن (کشمیر لنک نیوز) دنیا بھر میں قدرتی آفتوں اور مصیبتوں سے نبٹنے کیلئے قائم کی گئی برطانوی امدادی کمیٹی ڈیزاسٹر ایمرجسنی کمیٹی (ڈی ای سی) نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہنگامی فنڈز کی وصولی کیلئے اپیل جاری کردی ہے۔ ڈی سی ای نے نے پاکستان میں سیلاب سے متاثر لاکھوں افراد کی مدد کیلئے فوری اپیل جاری کی ہے۔ واضع رہے ڈی ای سی برطانیہ کی 15 چیرٹی آرگنائزیشنز پر مشتمل ہے۔ اس نے ہر ایک پر زور دیا ہےکہ وہ جو کچھ بچا سکتے ہیں، اسے امدادی سرگرمیوں میں مدد کیلئےعطیہ کریں۔

ڈی ای سی کے چیف ایگزیکٹیو صالح سعید نے کہا کہ اس وقت ہماری ترجیح زندگیوں کو بچانا اور لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے کیونکہ پانی بڑھ رہا ہے۔ ان سیلابوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ فصلیں بہہ گئی ہیں اور ملک کے بڑے حصے میں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اس کے بعد بھوک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ اپیل بہت سے برطانویوں کیلئے ایک مشکل وقت میں آئی ہے جیسا کہ وہ اس وقت بڑھتے ہوئے مصارف زندگی کے بحران سے نبردآزما ہیں۔

کمیٹی کے مطابق ڈی ای سی چیرٹیز اپنی تمام تر کوششیں کر رہی ہیں لیکن برطانوی عوام کی جانب سے عطیات ان کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے قابل بنانے میں بہت بڑا فرق پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پر زور دے رہے ہیں کہ وہ جو کچھ بھی دے سکتے ہیں، وہ اس امدادی کام میں عطیہ کریں، جس کو ہم سراہتے ہیں کیونکہ یہ ہم سب کیلئے ایک مشکل وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر معمولی طور پر شدید مون سون بارشیں ہوئی ہیں، جس سے اچانک سیلاب برپا ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں