جانے والے کب لوٹتے ہیں، اولڈہم کی دو کمیونٹی شخصیات کی نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار – Kashmir Link London

جانے والے کب لوٹتے ہیں، اولڈہم کی دو کمیونٹی شخصیات کی نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کی نوجوان مذہبی و کمیونٹی شخصیت عابد اقبال اور ممتاز سیاسی سماجی و کمیونٹی شخصیت چوہدری خالد انور عرف کنگ کی نماز جنازہ اولڈہم میں ادا کر دی گئ ۔ نماز جنازہ برطانیہ کے ممتاز عالم مولانا قاری خادم حسین چشتی ،ممتاز سیفی سلسلہ کے شیخ عامر کریم نے پڑھائی۔ علامہ ڈاکٹر مسعود رضا ، علامہ ظہور چشتی، علامہ قاری محمد راسب ،علامہ عبدلشکور قادری ، مولانا محمد ادریس مولانا ،محمد فیصل، مولانا محمد افضل ، حافظ محمد اقبال ، مولانا سعید سیالوی شبیر ، نوید حبیب سیالوی ، مولانا ماجد رضوی ، مولانا شیخ امجد اقبال، مولانا فیصل یعقوب ، فیصل یونس ، حافظ جاوید اقبال ،امام وقاص احمد، توفیق عطاری، ڈپٹی مئیر اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان ، پروفیسر سید اسد علی ،سید عبد الباسط شاہ مشوانی،کونسلر چوہدری ریاض ، علامہ عبد الستار سراج ، حافظ طاہر ایوب ، فیصل حسین، سیرت خان , چوہدری سلطان ، ڈاکٹر چوہدری عامر ، و دیگر علماء کرام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نوجوان عابد اقبال مرحوم کے والد الحاج محمد اقبال نے کہا کہ میرے لخت جگر نے عاجزی کی زندگی گزاری دین کی خدمت میں کوئ کسر نہ چھوڑی ۔ رب العالمین کی بارگاہ الٰہی دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمانے کے ساتھ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا اور دیدار و شفاعت حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے ۔چوہدری خالد انور عرف کنگ کے اہل خانہ اور رفقا دوست اقارب کا کہنا تھا کہ انکی موت نے ہمیں انتہائی دکھی کر دیا ہے انکی شخصیت کے اندر وہ تمام صفات تھیں جو ایک انسان کی ہونی چاہیے ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومین کو چیڈرٹن کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ سپرد خاک کے بعد مولانا قاری خادم حسین چشتی نے مرحومین کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کروائی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes