اوسلو (کشمیر لنک نیوز) پاکستان ایمبیسی ناروے کے زیراہتمام پاکستان میں سیلاب زدگان کی امدادکے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی رہنما ؤں سمیت سینئیر صحافیوں اور پاکستان ایمبسی کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن مس سارا ملک اور ویلفیئر کمیونٹی کونسلر آصف حمید اور سفارت خانہ پاکستان کے افسران اور عملہ جن میں محمد ناصر زاکر حسین محمد سلیم اور دیگر نے بھی شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری نور اللہ سیالوی نے کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ناصر نے سر انجام دئیے۔


اس موقع پر سفیر پاکستان بابر امین نے کہا کہ سب سے پہلے میں پاکستانی کمیونٹی کے بھرپورتعاون کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ہو جنہوں نےسیلاب زدگان کی امداد کے لئے بھر پور حصہ لیا بابر امین نے کہاکےسیلاب زدگان کی فنڈ ریزنگ تقریب میں تقریبا نارویجن 8 لاکھ کراؤن اکٹھے ہوئے ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا پونے دو کروڑ روپے بنتے ہیں سیلاب زدگان کی امدادکے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام میں بڑھ چڑھ کرکا حصہ لینے والوں اورپروگرام کواچھے طریقے سے اورگنائز کرنے والوں کو سفیر پاکستان بابر امین نے تعریفی اسناد سے نوازا۔
اسناد حاصل کرنے والوں میں مسلم لیگ (ن ) ناروے کےچیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ راجہ افتخار احمد کیانی سینئیر سیاستدان خالد محمود چوہدری وطن کیٹرنگ کےمحمد پرویز محمد کاشف چوہدری فضل میر عنایت اللہ اعوان راجہ عبدالمجید شیخ خالد محمود شیخ طارق محمود خالد محمود پاک ناروے فورم کے صدر قمر عباس ٹوانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں پاک ناروے فورم کے سابقہ صدر وسیم شہزاد راجہ عاشق حسین سینئیر صحافی ناصر اکبر شیخ طارق محمود پی آئی اے والے چوہدری جاوید اقبال چوہدری اظہر اقبال رندھیر صدر پوٹھوار ویلفیئر سوسائٹی چوہدری عبدالحمید چوہدری فضل میر صدر پاکستان ویلفیئر یونین ناروے ڈاکٹر ارشد سلطان چوہدری نذر خان چوہدری نذیر احمد ڈاکٹر افتخار کیانی شکیل اختر چوہدری شبیر حسین فیصل اقبال ملک حمزہ سلطان اعوان مزمل حسین بلوچ دیسی کچن محمد عرفان شامل تھے۔
اس فنڈ ریزنگ تقریب میں پاک ناروے اتحاد ویلفیئر یونین کے صدر چوہدری نجیب اللہ وڑائچ چوہدری قمر اقبال پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی پی ٹی آئی ناروے کے سابق صدر اور سینئر سیاستدان شاہد جمیل تحریک کشمیر ناروے کے صدر شاہ حسین کاظمی راجہ افتخار احمد کیانی قاری محمد اسجد چوہدری طاہر اکرم سابق صدر پی ٹی آئی ناروے چوہدری ظفر نواز حقیقہ تحریک کشمیر ناروے کےوائس پریذیڈنٹ اور پی ٹی آئی ناروے کے صدارتی امیدوارحاجی محمدافضال انعام الحق سیٹھی جماعت اہل سنت کے امام سید نعمت علی بخاری مسس سائقہ تبسم ی نئیر سیاستدان عامر جاوید شیخ شیخ جواد نصراللہ قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔