خواتین کیلئے انتھک جدوجہد پر ملکہ برطانیہ سے ایوارڈ کی حامل مسز ابراہیم وفات پاگئیں

آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) زندگی اور موت کا کڑوا ذائقہ ہر جاندار شئے نے چکھنا ہے اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق سے کئ انسان ایسے ہوتے ہیں جو اپنی حیات میں خلق خدا کی فلاح و بہبود کے لیے آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پہ چلکر رفاعی کاموں میں اپنا نام پیدا کرتے ہیں کہ روح نکل جانے کے بعد بھی انکا نام زندہ رہتا ہے ایسی ہی ایک بہادر نڈر اور خواتین کے حقوق کی علمبردار ۔ آشٹن و گرد ونواح کے علاقوں میں خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے اور بلاخوف و خطر زندگی گزارنے بارے آگاہی دینے والی خوش آمدید گروپ کی بانی مسز سرور ابراہیم مرحوم تھی جو سرطان جیسی موذی مرض سے لڑتے لڑتے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

مرحومہ کی موت نے کمیونٹی کو افسردہ کر دیا خصوصاً ایسی خواتین جنکے مسائل کو حل کروانے میں انہوں نے دن رات ایک کر دیا تھا خوش آمدید گروپ کی چئیر پرسن کونسلر نائلہ شریف اور اراکین اور عہدیداران خواتین انکی وفات پر سخت رنجیدہ ہیں لیکن انکا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ ہر شئے فانی ہے ہم کمیونٹی اور خصوصاً خواتین کے لیے انکی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی اور نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔ یاد رہے مرحومہ کو چند ہفتے پہلے آنجہانی ملکہ برطانیہ سے کمیونٹی کی خدمات کے صلہ میں پلاٹینیم چیمپئین کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا-جس پر انکی زندگی کا آخری انٹرویو چینل 44 نے نشر کیا تھا۔
انکی نماز جنازہ سینٹرل جامع مسجد آشٹن میں ادا کر دی گئ نماز جنازہ مسجد کے امام مولانا غلام محی الدین نے پڑھائ ۔ مرحومہ کو آشٹن کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ جس میں علاقہ بھر کی سماجی سیاسی کاروباری شخصیات نے شرکت کی جن میں آشٹن گروپ کے بانی حاجی عبدالقیوم چئیر حاجی ازرم -محمد اسحاق – نزاکت علی -تنویر بشیر مسجد کے منتضم چودھری اسلم -شامل تھے دعائے رب العالمین ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین ثم آمین انکی وفات پر پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر ممبر بر طانوی پارلیمنٹز افضل خان -ٹونی لائیڈ -ڈیبی ابراہام مئیر راچڈیل احمد علی سابق مئیر کونسلر عاصم رشید سابق مئیر اولڈھم عتیق الرحمن-ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار -جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے دلی دکھ کا اظہار کیا۔