مانچسٹر؛ بحرین اور گلف سے آئے مسلم لیگی وفد سے سابق چیئرمین او پی ایف امجد ملک کی ملاقات

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) بحرین سے آئے مہمان اور مسلم لیگ ن بحرین کے سینئر نائب صدر مرزا رفیق جرال نے سلیمان بٹ اور ندیم یوسف کے ہمراہ برطانیہ میں سابق چئیرمین او پی ایف اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز مسلم لیگ ن بیرسٹر امجد ملک سے انکے چیمبر میں لنچ پر خصوصی ملاقات کی۔ معزز مہمانوں نے بحرین اور پاکستان کے تعلقات ، بحرین میں مسلم لیگ ن کے چیپٹر اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور چیلیجنز کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر مرزا رفیق جرال نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کی ملک واپسی کو خوش آئیند قرار دیا اور تارکین وطن کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے بحرین میں نئے چیپٹر کے بارے میں خصوصی گفتگو کی اور نو منتخب عہدیداران کے بارے میں نیک خیالات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرین مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور ہم پاکستان کا جھنڈا اور قائد مسلم لیگ ن اور صدر مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہمیشہ سربلند رکھیں گے۔
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ آج ریاض بحرین سے آئے وفد سے خصوصی ملاقات ہوئی انہیں راچڈیل میں خوش آمدید ۔اوورسیز کے بارے میں معلومات کا تبادلہ ایک صحت افزاء کوشش کے لئے بہت ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ وفد نے جہاں اوورسیز میں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کو سراہا وہیں تارکین وطن کے معاملات پر مفید تجاویز بھی دیں۔ سلیمان بٹ نے اس موقع پر پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز کا احاطہ کرتے ہوئے میثاق معیشت جیسے دور رس اقدامات کی تجویز دی۔ اس موقعہ پر ممبر ایڈوائزری کونسل مرزا نعیم الرحمن خصوصی طور پر شریک ہوئے۔آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کو اپنی کتاب پاکستان کا سفر بھی پیش کی۔