ذہنی اضطراب اور دیگر بیماریوں سے نبٹنے بارے ماہرانہ معلومات کی فراہمی کیلئے کمیونٹی ورکشاپ

اولڈہم محمد فیاض بشیر) صحت کی مختلف بیماریوں کی آگاہی کے لئے قائم مقامی گروپ SHEWEB ( SUPPORT In Health Wellbeing Project)کی چئیرمین سینئر جی پی محترمہ ڈاکٹر ایف جے احمد – چئیر نجیب احمد -کوآڈینیٹر کاشف علی نے اولڈھم کے ایسٹرن پایلین ہال میں کمیونٹی کو زہنی اضطراب اور دوسر بیماریوں سے نبٹنے بارے ماہرانہ معلومات دی گئیں ۔ جس میں پاکستان کی کاروباری سیاسی شخصیت خان سجا د خان وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابق کوآڈینیٹر راجہ مقصود حسین – ہیلتھ ایڈوائزر کیرین ڈاکٹر منظور -طارق ارشاد اور دوسرے افراد مے شرکت کی

اس موقع پر میزبان ڈاکٹر ایف جے احمد نے کہا کہ ھماری ارگنائزیش اپنے پروگراموں میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز ہوتے ہیں جو کمیونٹی کو سوشل ورک سے اکٹھا کر انہیں مختلف بیماریوں کے بارے میں آگاہی دیتے ہیں طارق ارشاد جو کئ سالوں سے کمیونٹی کے کئے کام کرتے ہیں نے کہا کہ آج کا پروگرام دیکھ کر خوشی ھوئ SHEWEB کے لئے میری خدمات ھمیشہ رھے گی ماہر نفسیات ڈاکٹر مقبول کا کہنا تھا کہ ایسے فورم ھماری کمیونٹی کے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ ھماری کمیونٹی کے لوگ اگنور ھوکر سروسز کو حاصل نئیں کر رہے خان سجاد خان نے کہا کہ مجھے برطانیہ آکر ایسے پروگرام میں شرکت کر کے بہت خوشی ھوئ ڈاکٹر احمد اور کاشف علی بہت اچھا کام کر رہے ہیں میں ان سے بہت متاثر ھوا ہوں ہیلتھ ایڈوائزر کیرین کاکہنا تھا کہ کئ لوگ زبان کا نہ آنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ھے میں اسی فیلڈ پر بھی کام کر رھی ھوں نجیب احمد اور کاشف علی نے تقریب میں شرکت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ھم ایسے مزید پروگرامز کرتے رہیں گے تاکہ اپنی کمیونٹی کی مدد کی جا سکے
ڈاکٹر احمد کی ارگنائزیشن SHEWEB اپنی کمیونٹی کو مختلف بیماریوں کے لئے آگاہی دینے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا قابل ستائش کارنامہ سر انجام دے رہی ھے۔