اولڈہم سے ادائیگی عمرہ کیلئے خصوصی قافلہ حاجی آصف حسین کی سربراہی میں روانہ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ماہ ربیع الاول کے دوران اولڈہم سے خصوصی عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایک گروپ حاجی آصف حسین اورملکہ برطانیہ کی طرف سے تعینات مجسٹریٹ و ایم بی ای کے اعزاز سے نوازے جانے والے حاجی طارق رفیق کی سربراہی میں سعودی عرب روانہ ہوا ۔ ممتاز عالم دین مولانا قاری عبد الشکور قادری نے گروپ کو الوداع کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کی ۔اس موقع پر حاجی آصف حسین کا کہنا تھا کہ ہم ربیع الاول میں حرمین شریفین کے سفر پر جا رہے ہیں دعا ہے رب العالمین ہم سب کی حاضری قبول فرمائے ۔
مولانا قاری عبدالشکور قادری کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھی عمرے کی ادائیگی کے لیے جاریے ہیں خوشی قسمتی ہے کہ ماہ ربیع الاول میں انہیں یہ سعادت حاصل ہو رہی ہے دعاگو کہ رب العالمین انکا سفر خیر سے گزرے اور پاکستان میں سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی ہے ۔حاجی طارق رفیق کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاول میں ہم آقائے کائنات کی جشن ولادت حرمین شریفین منائیں گے انکا مذید کہنا تھا کہ ہم مقامی افراد کے ساتھ اس بابرکت سفر کی سعادت حاصل کر رہے ہیں جو اور بھی خوش آئند بات ہے اولڈہم کے علاقہ سے ماہ ربیع الاول کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت کو حرمین شریفین میں منانے والوں کا قافلہ خوش نصیب ہے۔