راچڈیل (محمد فیاض بشیر)آقائے کائنات کے جشن ولادت کی مناسبت سے راچڈیل میلاد کمیٹی کے زیر انتظام اور موہڑہ شریف کی روحانی زیر سرپرستی جامعہ ہارونیہ مسجد راچڈیل میں سالانہ محفل میلاد کا انعقاد ہوا ۔ مفتی محمد اسلم نقشبندی ، مولانا قاری عابد حسین چشتی نے اہل مکہ کے ابتدائی دنوں بارے بیان کیا ۔ محفل میلاد کی میزبانی کا شرف خلیفہ صوفی محمد افسر نقشبندی اور نقابت علامہ فہیم ساجد قادری نے کی۔
اس موقع پر حافظ امجد کا کہنا تھا کہ ہم آقائے کائنات کی ولادت کا جشن شایان شان طریقے سے منا رہے ہیں انکا کہنا تھا ماہ ربیع الاول ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم آقائے کائنات سے اپنا رشتہ مضبوط کرنے کے ساتھ سنت رسول پر عمل پیرا ہوں۔ فہیم ساجد قادری نے کہا کہ ہم ایسی عظیم ہستی آقائے دو جہاں کا جشن ولادت منانے کے لیے اکٹھے ہیں انہوں نے دنیا میں تشریف لا کر تاجدار کائنات نے انقلاب برپا کردیا سبکو جشن ولادت کی مبارکباد ۔


قاری عبد الرؤف نقشبندی کا کہنا تھا کہ چشن ولادت آقائے کائنات کی محفل کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے تاکہ دین کا سلسلہ جاری رہے انہوں نے رب العالمین کی بارگاہ الٰہی میں دعا کی کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کے صدقے امت مسلمہ پر خاص کرم فرمانے کے ساتھ سبکو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے ۔ روحانی محفل میں شریک اہل ایمان کی تواضع لنگر سے کی گئی ۔ راچڈیل میلاد کمیٹی کے زیر انتظام ماہ ربیع الاول کے دوران راچڈیل بھر کی مساجد میں تواتر سے آقائے کائنات کے جشن ولادت کو منانے اور سنت رسول پر عمل پیرا ہونے کے درس کو عوام الناس تک پہنچانے کا عظیم کارنامہ قابل ستائش و فخر ہے۔