میلاد کمیٹی راچڈیل کے زیر انتظام فیضان جمال مصطفیٰ مسجد میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ

راچڈیل (محمد فیاض بشیر)میلاد کمیٹی راچڈیل کے زیر انتظام فیضان جمال مصطفیٰ مسجد میں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا ۔ علماء نے آقائے کائنات کاخلق عظیم بارے درس دیکر عاشقان رسول کے ایمان کو تازگی بخشنے کے ساتھ آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا درس دیا۔ اس موقع پر امام مسجد حافظ محمد رسول کا کہنا تھا کہ آقائے کائنات سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد محفل میں شریک ہے ایسی محافل ہماری زندگیوں کو بدلنے کے لیے مؤثر ثابت ہوں گی اللہ تعالیٰ ہمیں اس عقیدے پر ثابت قدم رکھے ۔ جامعہ چشتیہ میں دینی خدمات انجام دینے والے محمد مولانا محمد عرفان چشتی نے کہا ہم نے آقائے کائنات کے خلق عظیم بارے عاشقان رسول کو بتایا تمام اہل ایمان کو آقائے کائنات کے چشن ولادت کی مبارکباد پیش کرتا ہوں میلاد کا اصل مقصد اپنے اندر ، گھروں اور کمیونٹی میں آقائے کے خلق عظیم کو اپنائیں ۔
حافظ محمد ندیم غوری کا کہنا تھا کہ محفل میلاد میں کثیر تعداد عاشقان رسول نے شرکت کی۔ میلاد کا خصوصی پیغام ہے کہ اپنی زندگی سنت رسول کے مطابق ڈھال کر نماز کی باقاعدگی سے ادائیگی کریں اور ماہ ربیع الاول کے دوران آقائے کائنات پر کثرت سے درود شریف پڑھ کر بھیجیں ۔محفل میں شریک افراد کی تواضع خصوصی لنگر سے کی گئی ۔علمائے دین نے ماہ ربیع الاول میں آقائے کائنات کے جشن ولادت پر امت مسلمہ کو آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی میں اپنانے کا درس دیکر عالمی سطح پر دین اسلام کے مثبت پہلو کو اجاگر کیا ۔