اوورسیز پاکستان جسم و جان کیطرح اور اجتماعی قومی مفادات کے تحفظ کیلئے یکجان ہیں؛ لارڈ واجد

سلائو ( رپورٹ: اورنگزیب چوہدری ) سلائو میں مقیم برطانیہ کی ممتاز سیاسی سماجی کاروباری شخصیت سابق صدر چیمبر آف کامرس گجرات چوہدری افتخار نے برطانیہ میں پاکستان کی اہم شخصیات کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا جس میں برطانوی ہاؤس آف لارڈ کے رکن لارڈ واجد خان۔ برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فصیل عزیز۔ فسٹ سیکٹریری برآۓ میڈیا۔ محمد منیراحمد اور ۔ ٹریڈ منسٹر شفیق احمد شہزاد سمیت متعدد اہم کمیونٹی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر لارڈ واجد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ کہا پاکستان کے متاثرین سیلاب کی مدد کو مزید جاری رہنا چاہئے۔ پاکستان کے حالیہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تبائی اور نقصان ہوا ہے متاثرین سیلاب کی مکمل آبادکاری اور نقصان کے مکمل ازالے تک امدادی کاموں کو جاری رہنا چاہیے انہوں نے کہا انسانیت کی خدمت بلا تفریق رنگ و نسل مذہیب کے کرنی چاہئے لارڈ واجد خان کا مزید کہنا تھا جس طرح میں نے یورپین پارلیمنٹ میں عالمی دنیا میں بلا تفریق و تقسیم انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کی اسی جذبے سوچ و فکر کو لے کر ہاؤس آف لارڈ میں بھی اپنے مثبت تعمیری کردار کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
پاکستان کے برطانیہ میں ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر فصیل عزیز۔ فسٹ سیکریٹری برآۓ میڈیا۔ محمد منیر۔ ٹریڈ منسٹر شفیق احمد شہزاد نے کہا پاکستان ہائی کمیشن لندن۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مثبت تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اوورسیز پاکستانی ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں اجتماعی قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گئے۔ آزاد کشیمر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات محمود ریاض۔ مئیرآف لوشم توصیف انور۔ ممتاز کشیمری راہنما چوہدری نثار ایڈووکیٹ نے کہا اوورسیز پاکستانیوں اور کشیمریوں نے ہمیشہ ملک پاکستان کے مفادات کو ہر چیز پر مقدم رکھا۔ تقریب میں برطانوی جرنلسٹ۔ ناصر اقبال۔ غلام دستگیر خان۔ اورنگزیب چوہدری۔ آصف محمود سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
میزبان تقریب سابق صدر چمبر آف کامرس گجرات چوہدری افتخار نے تمام مہمانوں کا اپنے گھر آمد پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا پاکستان ہائی کمیشن لندن کے ساتھ مل کر بیرونی دنیا میں ملک پاکستان کے مفادات کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گئے بیرونی دنیا میں ملک پاکستان کے مفادات کا تحفط ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ چوہدری افتخار نے لارڈ واجد خان کو ممبر یورپین پارلیمنٹ اور ممبر آف لارڈ کے بہترین خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا لارڈ واجد خان ہمارا قابل فخر اثاثہ ہیں۔