راچڈیل؛ فوٹو گرافک سوسائٹی کی جانب سے قدرت کی تخلیق کو اجاگر کرتی تصاویر کی نمائش

راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل و گرد نواح کی آبادیوں پر مشتمل علاقے میں قائم فوٹوگرافک سوسائٹی کی جانب سے سالانہ تصاویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر سید علی احمد، کونسلر سلطان فوٹو گرافک سوسائٹی کے صدر اینڈریو،مالیاتی سیکرٹری لنڈا ریڈفورڈ نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر مئیر سید علی احمد نے کہا کہ پیشہ ور فوٹو گرافروں نے انتہائی محارت سے قدرتی مناظر کی عکس بندی کی ہے، یہ ماہر افراد کئی برسوں سے یہ خدمات انجام دے رہے ہیں میں دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
کونسلر سلطان نے کہا ان لوگوں نے اپنی زندگی ایسی تصویر کشی کرنے میں صرف کر دی اور اس پیشہ سے منسلک لوگوں نے قدرتی مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں فلمبند کر کے کمیونٹی تک پہنچایا ۔ فوٹو گرافک سوسائٹی کے صدر اینڈریو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی سے ہم دوسال بعد اس نمائش کا انعقاد کیا دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں ان کا مذید کہنا تھا کہ نمائش اگلے پندرہ دنوں تک جاری رہے گی کمیونٹی نمائش کو اوقات کار کے دوران دیکھنے آ سکتی ہے ۔ فوٹو گرافک سوسائٹی کی مالیاتی سیکرٹری لنڈا ریڈفورڈ کا کہنا تھا کہ نمائش کے انعقاد پر خوشی ہو رہی ہے کیونکہ پچھلے سالوں سے کورونا وائرس کی وبا سے نمائش کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔