مسلم لیگ ن اوورسیز کے چیف آرگنائیزر بیرسٹر امجد ملک کے صاحبزادے کی فیصل آباد میں دعوت ولیمہ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کے صاحبزادے بیرسٹر حمزہ امجد ملک کی شادی خانہ آبادی کی تقریب مانچسٹر میں منعقد کی گئی تھی جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب سرینہ ہوٹل فیصل آباد میں منعقد کی گئی ہے۔جس میں رشتہ داروں، سیاسی و سماجی شخصیات، پاکستانی سپر سٹار کرکٹرز، پاکستان مسلم لیگ نون اوورسیز کے عہدیداران اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی- جن میں انضمام الحق ،مشتاق احمد،انٹرنیشنل افیئر اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے جنرل سیکرٹری ایم این اے نور الحسن تنویر،سابق ایم این اے چوہدری طلال ،بریگیڈیئر ارشد ملک،لیگل ایڈوائزر برطانیہ چوہدری عنصر، مسلم لیگی رہنما اور نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن، پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر ترکی میر ابرار، برطانیہ و یورپ کے بزنس مین خالد چوہدری ،پاکستان مسلم لیگ نون سعودی عرب کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کے بیٹےشیخ سعد،پاکستان مسلم لیگ نون صدر ہانگ کانگ،پاکستان مسلم۔لیگ نون کے صدر مسقط چوہدری محمد علی فضل،سنیئر نائب صدر مسقط مقصود احمد بٹ،سنیئر نائب صدر دبئی شوکتِ محمود بٹ،سرپرست اعلیٰ سعودی عرب رانا محمد اشرف ،سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان ،بزنس مین مطلوب بٹ ، الریاض سعودی عرب کے صدر سلطان علی، ناصر بٹ،عمیر احمد بٹ ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی- تقریب کے آخر میں میزبان بیرسٹر امجد ملک نے اپنی طرف سے اور اپنی فیملی کیطرف سے تمام معزز مہمانان گرامی کا اپنے صاحبزادے بیرسٹر حمزہ امجد ملک کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی سپر سٹار کرکٹر مشتاق احمد نے مختصر بیان کیا اور سپر سٹار ہیرو انضمام الحق نے دعا فرمائی-