مملکت خداداد کے تحفے پر قوم بانی پاکستان محمد علی جناح کے احسانوں تلے ہمیشہ دبی رہیگی

برمنگھم (چوہدری طاہر افضل) بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد برٹش پاکستانی فورم کے زیر اہتمام کیا گیا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پر روشنی ڈالی گئی اور بانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اس موقع پر صوفی اشتیاق کے “تیرا پاکستان ہے میرا پاکستان کا ترانہ “ پیش کرتے ہی شرکاء محفل نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔ نظامت کے فرائض کرنل(ر)شاہد اور نعیم کاکڑ نے سرانجام دئیے
تقریب سے شرکاء نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کے کئی پہلوں اور جدوجہد پاکستان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تاریخ کے صفحات میں بہت سے رہنما گم ہو گئے مگر بانی پاکستان محمد علی جناح دنیا کو پہلی اسلامی فلاحی ریاست دینے پر آج بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ آج بھی ان کے نظریات سے فیض حاصل کیا جا رہا ہے۔ لازوال جدوجہد پاکستان کے سامنے ہمارے الفاظ بہت کمزور ہیں۔ قائد اعظم کی زندگی قول و فعل اسلام کی اساس کے گرد گھومتے ہیں۔
قائد اعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ اشتیاق نے کہا پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ہمارا جغرافیائی طور پر ایسی جگہ ہیں دنیا کو ہماری ضرورت ہے ۔ملک میں حالات خراب ہیں مگراس سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں پاکستان ترقی کرے گا کامیابی پاکستان کا مقدر ہے۔ پاکستان کے خلاف ایک لفظ نہیں سن سکتے۔
چیئرمین برٹش پاکستانی فورم اعجاز صدیقی نے اپنے روایتی جذباتی انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا برٹش پاکستانی فورم کا مقصد برطانیہ بھر میں موجود پاکستانیوں کی ترجمانی کرنا اور برٹش پاکستانی نوجوانوں کو قائد اعظم کی خدمات سے روشناس کروانا ہے یہ ملک نظریہ اور قربانیوں کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہم اپنے وطن اور اداروں کے خلاف بات نہیں سن سکتے۔
کرنل (ر) شاہد نے کہا ادارے ہی پاکستان کا دوسرا نام ہیں۔ بے جا تنقید سے ہم ان کی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ فرد آتے جاتے رہتے ہیں ادارے قائم رہتے ہیں۔
سنئیر صحافی نوشابہ یعقوب راجہ نے کہا قائد اعظم نا جھکتے تھے نا بکتے تھے۔ برصغیر میں واحد شخص تھے جس کو طائرانہ نظر نے پہچانا علامہ اقبال جانتے تھے قائد اعظم ہی برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے رہنما ہو سکتے ہیں۔ قائد جانتے تھے مسلمانوں کو آج ایک وطن نا ملا تو گزرتے وقت ساتھ یہ ایک خواب ہی رہے گا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان اللہ کی کرم نوازی ہے۔ میں کون ہوتا ہوں آئین دینے والا ہمارا آئین تو حضور اکرم نے دے دیا۔
چیئرمین تحریک کشمیر فہیم کیانی نے کہا قائد اعظم نے کہا کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ہمیں اپنے بھائیوں کو کبھی نہیں بھولنا چائیے۔ قائد اعظم اپنی زندگی کے آخری لمحات تک کشمیر کو کبھی نہیں بھولے وہ کشمیریوں کی آزادی کا دل میں درد لے۔