کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر میں ایشیائی خواتین کی صحتمند سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئیند ہے؛ زلف احمد

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر راچڈیل میں خواتین کو ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند رکھنے کے لیے سنٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زلف احمد ، مینجر غزالہ اور سپروائزر منیزہ کی مشترکہ کاوشوں سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر زلف احمد کا کہنا ہے کہ ہم ایشیائی خواتین کو جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند رکھنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کی مفید شہری بن سکیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم دے رہے ہیں جہاں آکر وہ اپنا وقت مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیکر اپنی جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی متحرک منیزہ کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کے لیے سنٹر کے اندر اور انہیں دیگر صحت مند سرگرمیوں کے لیے باہر لیکر بھی جاتے ہیں۔ سینٹر نے مینجر غزالہ کا کہنا تھا ھم کئی سالوں سے خواتین کے لئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں سنٹر کی سرگرمیوں سے استفادہ حاصل کرنے والی خواتین مسرت یاسمین ، ملیحہ اور بلقیس کا کہنا تھا کہ ہمیں سنٹر کی سرگرمیوں سے انتہائی فائدہ ہوتا ہے جوڑوں کے درد و جسمانی طور پر صحت مند رہنے کی دیگر سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہوتا ہے اسکے علاوہ مختلف تہوار پر ملن پارٹی کا انعقاد بھی ہوتا ہے ہمیں ذہنی و جسمانی طور پر سنٹر آنے سے سکون ملتا ہے ایک دوسرے سے باہمی میل جول اور بات چیت کرنے کا موقع ملنے کے ساتھ سنٹر کا سٹاف مددگار اور ماحول انتہائی دوستانہ ہے ناشتہ کھانے وغیرہ کا بھی بندوبست ہوتا ہے۔