تارکین وطن کے دل پاکستان کیساتھ دھڑکتے ہیں، عمران خان کے شانہ بشانہ ڈٹ کے کھڑے ہیں؛ چوہدری مدثر

اوسلو ( کشمیر لنک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنماڈاکٹر آصف کی رہائش گاہ پر کارکنوں کا اجلاس ہوا اجس کی صدارت پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی نے کی جب کہ اجلاس میں چوہدری صغیر احمد عبداللہ نذیر گونڈل عمران احمد چوہدری شاہد خان چوہدری احسن عزیز چوہدری تصدق گونڈل چوہدری ادریس عاطف حلیم اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف نے تمام آنے والے پارٹی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور ملک پاکستان کی ترقی اور اپنے قائد عمران خان کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا بھی کی پی ٹی آئی ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی نےکہا کےہمیں اپنے قائد عمران خان پر پورا یقین ہے وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گےاور جس ملک کا لیڈر ایماندار ہو وہ ملک خود ترقی کرتا ہےانہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی محب وطن ہے، خاص طو رپر اوورسیز کمیونٹی کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کا عملی ثبوت دینا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کا زیادہ تر انحصار اوورسیز پاکستانیوں پر ہے جو پاکستان کو زرمبادلہ بھیجتے ہیں، ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم جس ملک ناروے میں رہتے ہیں وہاں کے نظام کو بھی سمجھیں اور اس کے قوانین کی مکمل پابندی کریں، ہمیں بیرون ملک رہ کر پاکستان کا تشخص قائم رکھنا ہو گااوراوورسیز پاکستانی یہ کام بہتر طور پر کر رہے ہیں، چیلنجز ہر طرف ہیں اور ان کو قبول کر کے ان کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے چوہدری مدثر علی نےکہاکے ہم اپنے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ اس سال ہونے والے الیکشن میں بھر پور شرکت کریں گےاور اس الیکشن میں ہمارے قائد عمران خان دو تہائی اکثریت سے دوبارہ واپس آئیں گےاور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔