پیرس (محمد فیاض بشیر) ادارہ منہاج القرآن پیرس فرانس کے تحت عظمت قرآن کریم بارے ایمان افروز محفل کا انعقاد بلال مسجد پیرس میں ہوا ۔ اداراہ نور السلام انٹرنیشل کے بانی و سرپرست اعلیٰ بین الاقوامی مبلغ اسلام، پیرابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کرکے اہل ایمان کے روح کو جلا بخشی ۔ان کا کہنا تھا کہ کرہ ارض پر محیط ہر شئے کا محور و مرکز قرآن کریم ہے ۔ قرآن کریم میں زندگی گزارنے کے تمام بنیادی اصول پنہاں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں قرآن مجید کو باترجمہ پڑھنا چاہیے تب ہی اپکو قرآن مجید کی اصل روح سے واقفیت ہو گی ۔ انکا کہنا تھا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسا سبق دیا ہے اگر اس پر عمل پیرا ہوں تو کوئ بعید نہیں ہمارے بے شمار مسائل حل نہ ہوں کرہ ارض کا نظام قرآن کریم کی فیوض و برکات سے چل رہا ہے ضرورت اس کی ہے کہ عالم دین کو فرقوں کی بجائے قرآن کریم کی تعلیمات کو عالم اقوام تک پہنچائیں تو اسلام تیزی سے غلبہ پائے گا ۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی و ترقی امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق بارے خصوصی دعا بھی کی ۔
محفل کی نقابت کے فرائض منظور حسین بھٹی نے ادا کیے تلاوت قرآن پاک قاری محمد یونس مراکش نے اپنی جادوئی آواز میں پڑھ کر حاضرین محفل پر وجدان طاری کر دیا ۔آقائے کائنات کی بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول شعیب اختر ،حاجی شاہین، ثاقب نوید ، عثمان شاہ نے پیش کیے ۔مولانا عبدالمجید نعمانی نے بھی خصوصی شرکت کر کے اپنے بیان سے حاضرین محفل کے ایمان کو جلا بخشی۔ درس قرآن علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن پیرس فرانس علامہ حسن میر قادری نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے بیان سے بے حد متاثر ہوئے۔اختتام پر انتظامیہ کی طرف سے لنگر شریف تقسیم کیا گیا انتظامی امور کے فرائض سید محمد آصف شاہ اصغر علی، محمد منظور حسین بھٹی اور دیگر کمیٹی اراکین نے انتہائی جانفشانی سے سرانجام دے ۔محفل عظمت قرآن مجید کی فضیلت و اہمیت کو انتہائی سادہ زبان میں بیان کر کے حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے نوجوان نسل کو قرآن کریم کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کی جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments