پاکستان وائٹ اورگرین ٹیموں میں پریکٹس میچ؛ 2016 لارڈز تاریخی فتح کی یادوں سے آغاز – Kashmir Link London

پاکستان وائٹ اورگرین ٹیموں میں پریکٹس میچ؛ 2016 لارڈز تاریخی فتح کی یادوں سے آغاز

ڈربی (مسرت اقبال) پاک انگلینڈ سیریز 2020 کھیلنے کیلئے برطانیہ میں موجود پاکستانی ٹیم نے ڈربی میں پہلے چار روزہ میچ کا آغاز کردیا، پاکستان وائٹ نے جائے وقفے تک پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان گرینز کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیالیس رنز بنائے ہیں۔

پہلے روز چائے کے وقفے تک کا سکور کارڈ

بابراعظم وائٹ ٹیم کے کپتان ہیں جنہوں نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جبکہ گرینز ٹیم کے کپتان اظہرعلی ہیں۔

میچ کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں نے 2016 میں آج کے دن کی یادگاری فتح کا جشن بھی منایا، بیٹنگ کوچ یونس خان نے اس موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میچ تاریخ کا ایک حصہ بن گیا ہے چار پانچ سال گذرنے کے باوجود اسکی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ اس سیریز سے قبل ساری پاکستانی ٹیم کاکول اکیڈمی سے ہوکر آئی تھی اور فوجی جوانوں سے مل کر جذبہ جوان تھا اسی لیئے جیت کے بعد جشن سیلیوٹ کے انداز میں منایا گیا۔


اس موقع پر یاسر شاہ نے بھی اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے کرکٹ کے گھر لارڈز میں اپنی کیریئر کا آغاز کیا اور دس وکٹیں لیکر آنرز بورڈ پر اپنا نام کندہ کروایا، انکا کہنا تھا کہ یہ تو ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ اعزاز بہت جلد دلوادیا۔ انہوں نے بتایا کہ جب اپنا نام آنرز بورڈ پر دیکھا تو آنکھوں میں نمی اتر آئی۔


واضع رہے لارڈز کے اس میچ میں یاسر شاہ نے 141 رنز دیکر 10 وکٹیں حاصل کیں اور جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes