انگلینڈ کیخلاف سیریز: قومی ٹیم کی دو سیشنز میں جم کر پریکٹس – Kashmir Link London

انگلینڈ کیخلاف سیریز: قومی ٹیم کی دو سیشنز میں جم کر پریکٹس

ڈربی (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی مشقوں کے لیے قومی ٹیم آج بھی دو سیشنز میں پریکٹس کرے گی۔ ڈربی شائر میں پریکٹس کے دوران کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس کے لیے اِن ایکشن ہوں گے۔

ادھر لاہور میں تجربہ کار بولر محمد عامر کے جو پیر اور بدھ کو ٹیسٹ ہوئے اور ان کا دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کردی ہے۔ محمد عامر کے ہمراہ مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ جائیں گے۔
امکان ہے کہ محمد عامر اور محمد عمران اگلے ایک دو روز میں انگلینڈ روانہ ہوں گے اور ڈربی میں قومی ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل وہاں بھی کووڈ 19 ٹیسٹنگ کے مرحلے سے بھی گزریں گے۔

گذشتہ روز قومی ٹیم کی ٹریننگ شروع ہوئی تھی، دو سیشنز میں شیڈول پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس پر توجہ مرکوز رکھی اور کھیل کے گر سیکھے۔ مصباح الحق سمیت کوچنگ اسٹاف کی زیر
نگرانی پریکٹس میچ کی خامیاں دور کی گئیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes