برطانوی شہزادی میگھن مارکل اخبار سے مقدمہ ہارگئیں – Kashmir Link London

برطانوی شہزادی میگھن مارکل اخبار سے مقدمہ ہارگئیں

لندن(کشمیر لنک رپورٹ ) شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل برطانوی اخبار ’دی میل‘ کے خلاف مقدمے کا پہلا مرحلہ ہار گئیں اور انہیں عدالتی اخراجات کی مد میں 67ہزار 888پاؤنڈ (تقریباً 1کروڑ 46لاکھ روپے) ادا کرنے پڑ گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق میگھن مارکل نے دی میل اخبار اور میل آن لائن کے پبلشر ایسوسی ایٹڈ نیوزپیپرز لمیٹڈ کے خلاف ہتک عزت اور پرائیویسی میں مخل ہونے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا۔ اخبار نے فروری 2019ءمیں میگھن مارکل کی طرف سے ان کے والد کو لکھے گئے ایک خط پر مبنی آرٹیکل شائع کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے ہاتھ سے لکھے خط کے اقتباسات اس آرٹیکل کا حصہ تھے جن سے ثابت ہوتا تھا کہ میگھن مارکل کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور وہ ان کی شہزادہ ہیری سے شادی کے بھی خلاف تھے۔ اسی نوعیت کا ایک آرٹیکل پیپل میگزین میں بھی شائع ہوا، جس نے میگھن مارکل کی پانچ سہیلیوں کو ذریعہ بناتے ہوئے اداکارہ کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بتایا۔اب اخبار کے خلاف مقدمے کا پہلا مرحلہ ہارنے کے بعد میگھن مارکل عدالتی کارروائی پر اٹھنے والے اخراجات ادا کرنے پر رضامند ہو گئی ہیں اور ان کی قانونی ٹیم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ میگھن کی ان پانچ سہیلیوں کے نام مخفی رکھے جائیں، جو کہ ان آرٹیکلز میں بھی شائع نہیں کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ رائل کورٹس آف جسٹس لندن میں جاری اس مقدمے کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ سنایا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes