وزیر اعظم برطانیہ کرسمس فیمیلیز کیساتھ منانے کیلئے پرعزم ہیں؛ ترجمان ٹین ڈائوننگ سٹریٹ – Kashmir Link London

وزیر اعظم برطانیہ کرسمس فیمیلیز کیساتھ منانے کیلئے پرعزم ہیں؛ ترجمان ٹین ڈائوننگ سٹریٹ

لندن (کشمیر لنک نیوز) کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سات ماہ سے گھومنے پھرنے کی شوقین برطانوی قوم جسطرح پابند ہے اسکا ادراک انک کے وزیر اعظم کو اچھی طرح سے ہے اسی لیئے انہوں نے قوم کو تسلی دی ہے کہ کرسمس تک ہم سب اپنی اپنی فیمیلیز کیساتھ مل کر بیٹھنے کے قابل ہوسکیں گے۔


برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنی عوام کے لیے یہ آرزو رکھتے ہیں کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس منا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پر امید ہیں کہ ہماری زندگی کے کچھ پہلو اس وقت تک معمول پر آسکیں گے۔


یہ خیالات اس وقت سامنے آئے ہیں کہ جب تقریباً چھ ملین برطانویوں کے لئے سخت کورونا وائرس کے قواعد نافذ العمل ہیں۔ بی بی سی کے مطابق 10 ڈاونننگ سٹریٹ کے ترجمان نے صحافیوں کے لئے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ انہیں امید ہے کہ کرسمس تک ہم بہت سے طریقوں سے اپنی زندگی کے کچھ پہلو معمول پر لاسکتے ہیں۔


دوسری جانب ایک سینیئر حکومتی اہلکار پروفیسر جان ایڈمنڈس کا ماننا ہے کہ محفوظ اور عام کرسمس کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم واقعات کو کم کرنے کے لئے اب عملی بنیادوں پر کارروائی کریں اور سماجی روابط کو کم کرنے کے اقدامات پر زور دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes