وزیراعظم عمران خان کا فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط، بڑا مطالبہ کر دیا – Kashmir Link London

وزیراعظم عمران خان کا فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط، بڑا مطالبہ کر دیا

لندن (عمران راجہ) وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اسلام مخالف مواد پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کام کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی اور دنیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ نفرت مخالف مواد پر مکمل پابندی ہونی چاہیے جبکہ فیس بک پر ہولوکاسٹ کی پابندی کی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ اس سے قبل اپنی ایک او ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر میکرون کو انتہا پسندوں کو موقع نہیں دینا چاہیے تھا، انہوں نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈر کی پہچان یہ ہے کہ وہ لوگوں کو متحد کرتا ہے، فرانسیسی صدر کو دنیا کو تقسیم کرنے کے بجائے معاملات کو حل کرنا چاہئے تھا۔ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کیا، دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی، توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes