دوسروں کیلئے انصاف مانگتے مانگتے نادان لڑکی کئی دوست دشمن بنا بیٹھی – Kashmir Link London

دوسروں کیلئے انصاف مانگتے مانگتے نادان لڑکی کئی دوست دشمن بنا بیٹھی

لندن (مونا بیگ) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اور سیاستدانوں کے بیچ چھڑی جنگ کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔ کنگنا اور اسکی بہن کو تحقیقات کیلئے بلا کر مخالفین کا سمجھنا تھا کہ لڑکیاں ڈر جائیں گی مگر وہ تو ڈٹ گئیں۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کیساتھ ان کی ان بن آجکل میڈیا کا پسندیدہ موضوع ہے۔ اودھے ٹھاکرے نے منشیات کے حوالے سے کنگنا کو طنز کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا تھا کہ لوگ یہاں کیریئر بنانے آتے ہیں اور پھر اسی زمین کو برا بھلا کہنے لگتے ہیں۔


سوشانت سنگھ راجپوت کیلئے انصاف مانگتے مانگتے خود کیلئے انصاف کی منتظر کنگنا رناوت نے بھی اب وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا اُدھے ٹھاکرے کی جانب سے ان پر کی جانے والی شدید تنقید کا کرارا جواب دیا ہے۔ اُدھے ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُدھے ٹھاکرے کی جانب سے کل دیئے گئے بیان میں اُنہیں گالی دی گئی اور انہیں نمک حرام کہا گیا، اس سے قبل بھی کئی جماعتوں کی جانب سے انہیں گالیاں دی گئی ہیں اور ڈرایا دھمکایا گیا، اُن کا جبڑا توڑ دینے یا مار دینے جیسی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ مگر اُنہیں دی جانے والی گالیوں پر کسی جماعت کی جانب سے تا حال کوئی مذمت سامنے نہیں آئی ہے۔


کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ اُدھے ٹھاکرے ایک موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں اُنہیں یہ با تیں زیب نہیں دیتی ہیں، اُدھے ٹھاکرے مہاراشٹرا عوام کی ترجمانی نہیں کرتے ہیں اور اُن سے عوام بھی خوش نہیں ہے۔


واضح رہے کہ اُدھے ٹھاکرے نے بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت کو نمک حرام قرار دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مِس کنگنا رناوت نے حکومت اور ر یاست کے خلاف بات کی اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے حمایتوں پر الزامات لگائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes