پاکستان میں تعینات جرمن سفیر پشاور کے چپلی کباب کے دیوانے – Kashmir Link London

پاکستان میں تعینات جرمن سفیر پشاور کے چپلی کباب کے دیوانے

پشاور(کشمیر لنک رپورٹ) پاکستان میں تعینات جرمنی کے نئے سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک پشاور کے لذیذ چپلی کبابوں کے دیوانے ہوگئے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جرمن سفیر نے پشاور کے ڈھابے پر بیٹھے چپلی کباب سے لطف اندوز ہوتے تصویریں شیئر کیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پشاور کے حالیہ دورے کا سب سے دلچسپ تجربہ وہاں کے چپلی کباب سے لطف اندوز ہونے کا تھا۔‘

جرمن سفیر نے کہا کہ چپلی کباب نہایت ہی مزیدار تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں پوری طرح سے سمجھ سکتا ہوں کہ یہ ڈش اتنی مشہور کیوں ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر انہوں نے ٹرین کے سفر سے لطف اندوز ہوتے وقت کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر انہوں نے اپنے ٹرین کے سفر پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ انتہائی خوش و خرم نظر آئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes