قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا: زمبابوے سیریز سے قبل ہی نائب کپتان شاداب خان ان فٹ – Kashmir Link London

قومی کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا: زمبابوے سیریز سے قبل ہی نائب کپتان شاداب خان ان فٹ

لاہور (سپورٹس رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ان فٹ ہوگئے جس کے باعث ان کی زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بائیں پاؤں کی ران کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث 30 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔آل راؤنڈر پاؤں کی تکلیف کے باعث قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت نہیں کر سکے تھے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے شاداب خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سب سے فٹ کھلاڑی قرار دیا تھا۔اپنے کالم میں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا تھا کہ ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سب سے زیادہ فٹنس پر توجہ دی جس کے مثبت اثرات بھی نظر آنے لگے ہیں، کرکٹرز نے لاک ڈاؤن میں بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے محنت جاری رکھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes