کشمالہ طارق کی اپنی دوسری شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل – Kashmir Link London

کشمالہ طارق کی اپنی دوسری شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (کشمیر لنک رپورٹ ) وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق کی اپنی دوسری شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشمالہ طارق دیگر رشتہ دار خواتین کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں ۔

کشمالہ طارق اور بزنس مین وقاص خان کی شادی کے حوالے سے محفل سنگیت کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمالہ طارق نے بھی ڈانس کیا ۔اس سے قبل کشمالہ طارق کی شادی کینیڈا میں مقیم پاکستانی طارق رشید سے ہوئی تھی ، جو سی پی اے کے ممبر تھا۔ (دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن) ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذلان خان ہے۔

سابق ایم این اے کشمالہ طارق نے اب اسلام آباد کے ایک بڑے بزنس مین وقاص خان سے دوسری شادی کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes