جھوٹے الزامات؛ بھٹ فیملی کی طرف سے اداکارہ لووینا لودھ کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ – Kashmir Link London

جھوٹے الزامات؛ بھٹ فیملی کی طرف سے اداکارہ لووینا لودھ کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

لندن (مونا بیگ) بالی وڈ سے گرما گرم خبریں آرہی ہیں کہ معروف فلمساز مہیش بھٹ نے اداکارہ لووینا لودھ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔ ٢٠١٠ میں ہمیش ریشمیا کے ہمراہ کجرارے فلم سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کو یہ نوٹس مہیش بھٹ اور انکے بھائی مکیش بھٹ کی طرف سے بھجوایا گیا ہے۔


واضع رہے چند روز قبل اداکارہ لووینا نے دونوں بھائیوں اور انکی فیمیلیز کو ٹارگٹ کرتے ہوئے ان پر کچھ الزامات عائد کیئے تھے۔ انہوں نے معروف فلم ساز مہیش بھٹ پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے اُنہیں فلم نگری کا سب سے بڑا ڈان قرار دیا. مہیش بھٹ جو اس سے قبل اداکارہ سُشنات سنگھ راجپوت کی موت سے جڑی خبروں کے باعث میڈیا میں ہائی لائٹ ہوئے تھے، انہیں ان سنگین الزامات پر کافی کوفت ہوئی۔


سوشل میڈیا پر وائیرل اداکارہ لووینا کی دومنٹ کی ویڈیو نے بالی ووڈ میں ڈرگ اسمگلنگ اور اداکاروں کے استعمال سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے .29 سالہ اداکارہ نے اپنی اور اپنی فیملی کی تحفظ کے لیے بنائی گئی ویڈیو میں کئی بڑے انکشافات کیے، جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ مہیش بھٹ کے بھتیجے سُمت سبھروال کی بیوی ہیں اور انہوں نے اس سے طلاق کے لیے درخواست دائر رکھی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سُمت سبھروال سپنا پبی اور امائرہ دستور جیسی کئی اداکاراؤں کو منشیات فراہم کرتا ہے۔


اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مہیش بھٹ میرے شوہر کی ان تمام حرکتوں سے بخوبی واقف ہیں۔ یہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ڈان ہیں جو انڈسٹری کا پورا سسٹم چلاتے ہیں۔ گر آپ اس کے قوانین پر عمل نہیں کرتے تو آپ کی زندگی مشکل بناتا ہے، اس نے کام سے نکلواکر کئی لوگوں کی زندگیاں برباد کردیں، اس کے ایک فون پر لوگ اپنی ملازمت کھودیتے ہیں۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ جب سے میں نے مہیش بھٹ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، تب سے وہ مجھے دھمکیاں دے رہا ہے، میرے گھر میں داخل ہونے اور مجھے یہاں سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے.لیونیا لودھ نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا کہ اگر میرے یا میری فیملی کے ساتھ کچھ بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تو اس کے ذمے دار مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، سُمت سبھروال، ساحل سہگل اور کم کم سہگل ہوں گے.انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو معلوم ہوناچاہیے کہ یہ تمام لوگ بند دروازوں کے پیچھے کیا کرسکتے ہیں، خاص طور مہیش بھٹ جو انتہائی طاقتور اور بااثر ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes