چاند کی سطح پر مالیکیول کی صورت میں پانی موجود ہے،ناسا کی تصدیق – Kashmir Link London

چاند کی سطح پر مالیکیول کی صورت میں پانی موجود ہے،ناسا کی تصدیق

نیویارک(کشمیر لنک رپورٹ)سائنسدانوں کی نئی تحقیق کے مطابق چاند کی سطح پر مالیکیول کی صورت میں پانی موجود ہے اور پانی کی مقدار پچھلے تصورات سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ چاند کی سطح پر موجود برف کی تہوں میں بھی بہت سے پانی کے مالیکیول موجود ہوسکتے ہیں۔

ابتدائی اندازے کے مطابق چاند پر 40 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر برف کی سطح میں پوشیدہ پانی کے مالیکیول پائے جاسکتے ہیں۔چاند پر پانی کی موجودگی سے مستقبل کے خلائی مشنز کو نئی جہت حاصل ہو جائے گی۔

چاند پر پانی کے آثار کی خبر کے بعد امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر پانی موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔

50% LikesVS
50% Dislikes