انڈین سیلیبریٹیز میں امیتابھ نمبر ون، رنویر اور دیپکا سب سے زیادہ شناخت رکھنے والا جوڑا منتخب – Kashmir Link London

انڈین سیلیبریٹیز میں امیتابھ نمبر ون، رنویر اور دیپکا سب سے زیادہ شناخت رکھنے والا جوڑا منتخب

لندن (مونا بیگ) ہندوستانی عوام کی نظر میں نہ صرف سنیما بلکہ ٹی وی اورکرکٹر ز میں سب سے جاذبِ نظر شخصیت کون ہے؟ بالی وڈ کے سٹار امیتابھ بچن کو انڈین فلم انڈسٹری کی سب سے قابل اعتماد شخصیت اور دیپکا پاڈوکون کو سب سے قابل اعتماد اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو انڈین سلیبریٹیز جوڑوں میں پہلی پوزیشن دی گئی ہے جبکہ بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور ٹاپ ہیروئن دیپکا پاڈوکون کو انڈیا میں سب سے زیادہ شناخت رکھنے والا جوڑا قرار دیا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلیبریٹیز ریسرچ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کے حق میں 88 فیصد افراد نے رائے دی ہے جبکہ اکشے کمار86.8فیصد افراد نے بالی وڈ کی سب سے قابل اعتماد شخصیت قرار دیا ہے۔دیپکا پاڈوکون 82.8 فیصد افراد کی رائے کے ساتھ بالی وڈ کی سب سے قابل اعتماد اداکارہ قرار پائی ہیں

اس کے علاوہ دیپکا پاڈوکون کو 60.3 فیصد افراد کے مطابق انڈیا کی سب سے گلیمرس سلیبریٹی بھی قرار دیا گیا ہے جبکہ پرینکا چوپڑا 57.7 فیصد افراد کی رائے کے مطابق دوسرے نمبر پر رہیں۔ اداکار رنبیر کپور اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر ہیں، ان کے حق میں 52.4 فیصد افراد نے رائے دی۔

بالی وڈ اداکار آیوشمن کھُرانا انڈیا میں سب سے زیادہ شناخت رکھنے والی شخصیت قرار پائے ہیں۔ بالی وڈ کی سٹار اداکارہ کرینہ کپور اور بھارتی سنگھ انڈیا میں ٹی وی پر سب سے زیادہ شناخت رکھنے والی خواتین سلیبریٹیز قرار پائی ہیں۔

معروف ٹی وی سٹار کپل شرما، ٹی وی کی سب سے قابل اعتماد شخصیت قرار پائے ہیں۔ ان کے حق میں 63.2 فیصد افراد نے رائے دی جبکہ خواتین سلیبریٹیز کی فہرست میں کاجول پہلے نمبر پر رہیں۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو کھیلوں کی مرد سلیبریٹیز میں پہلا نمبر دیا گیا ہے جبکہ انڈین وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان مِتھالی راج کو خواتین سپورٹس سلیبریٹیز میں سب سے قابل اعتماد شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ رپورٹ انڈیا کے 23 شہروں میں 60 ہزار افراد کا ردعمل لینے کے بعد تیار کی گئی ہے۔ان شہروں میں احمدآباد، پٹنہ، بینگلور، آگرہ، دہلی، لدھیانہ اور وشکاپٹنم سمیت دیگر شہر بھی شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes