شنیرا اکرم؛ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ جو ہمیشہ پاکستان بارے فکر مند رہتی ہیں – Kashmir Link London

شنیرا اکرم؛ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ جو ہمیشہ پاکستان بارے فکر مند رہتی ہیں

لندن (عدیل خان) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم جنہوں نے ہنسی خوشی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر ہی قرار نہیں دی بلکہ اس میں جنم لینے والی معاشرتی برائیوں کو بھی اجاگر کرتی رہتی ہیں۔

اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر انہوں نے قلات میں ایک آٹھ سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد اور اسکی موت پر سخت دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک میں بچے محفوظ نہیں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ انہوں نے اس بچے کے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے چند روز قبل انہوں نے کراچی کے ساحل پر کچرے کے ڈھیر پر بھی بات کی تھی جسکے بعد میڈیا نے بھی اس ایشو کو ہائی لائیٹ کیا تھا۔

شنیرا آجکل فیملی کے ہمراہ ترکی کی سیر پر ہیں جہاں اپنی مختلف سرگرمیوں کو بھی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کیا ہے۔ ایک ویڈیو میں وہ ہیلمٹ پہنے سائکلنگ کرتی نظر آتی ہیں یہ ویڈیو انہوں نے ورلڈ اسٹیوپوروسز ڈے کے موقع پر بنائی تھی۔ یہاں انہوں نے پیغام دیا کہ پاکستانی خواتین کیلئے اسطرح کھلے عام سائیکل چلانا تھوڑا مشکل ہے تاہم اگر انہیں یہ مواقع حاصل ہوں تو انکی مجموعی زندگی میں بہتری آسکتی ہے۔


ترکی میں ہی انہوں نے اپنی بیٹی کی ایک دلچسپ ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ترکی کا معروف آئس کریم فروش اپنے گاہکوں کو آئس کریم دیتے ہوئے محظوظ کرتا ہے، اسی طرح انہوں نے اپنے شوہر وسیم اکرم کی بھی ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر کیپشن لکھا ہے کہ انہوں نے بالآخر وسیم کو ترکی میں بھی اپنی پسندیدہ چائے پیتے پکڑ لیا ہے۔


ترکی میں ہی شنیرا نے اپنا ہیئر سٹائل بھی تبدیل کیا اور اسکی تصاویر شیئر کیں اور اپنے فالوورز سے پوچھا انہیں یہ ہیئر سٹائل کیسا لگا۔ جواب میں بڑی تعداد میں انہیں پسندیدگی کا ردعمل ملا۔

50% LikesVS
50% Dislikes