بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: برطانیہ میں کرسمس تقریبات کی منسوخی کا خدشہ – Kashmir Link London

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: برطانیہ میں کرسمس تقریبات کی منسوخی کا خدشہ

لندن (عمران راجہ) برطانیہ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے سبب کرسمس تقریبات کی منسوخی کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے، ماہرین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ریسٹورنٹس کو ایک ماہ کے لیے بند نہ کیا گیا تو کورونا کی وبا کے سبب کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنا پڑجائیں گی۔

کورونا کی دوسری لہر سے برطانیہ میں 85 ہزار اموات کا خدشہ ہے۔ جمعہ کو برطانیہ میں کورونا سے مزید 274 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ساڑھے چوبیس ہزار کیسز سامنے آئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ موذی مرض کے باعث 46 ہزار 229 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes