دوسرے ون ڈے میں بھی زمبابوے کو شکست، پاکستان نے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی – Kashmir Link London

دوسرے ون ڈے میں بھی زمبابوے کو شکست، پاکستان نے سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹ) پاک زمبابوے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو صفر سے جیت لی۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے گرین شرٹس کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف بآسانی 36 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔


کپتان بابر اعظم 77 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں دو چھکے بھی لگائے۔ ان کے ساتھ افتخار احمد 16 رنز بنا کے ناٹ آؤٹ رہے۔ آل راؤنڈ کارکردگی پر افتخار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کے چار کھلاڑی امام الحق 49، عابد علی 22 ، حیدر علی 29 اور رضوان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں زمبابوے کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، زمبابوے کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ ابتدا سے ہی جاری رہا اور سین ولیمز اور برینڈن ٹیلر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے پانچ جبکہ محمد موسیٰ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے کے ٹیلر نے 36 جبکہ سین ولیمز نے 75 رنز بنائے۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، حیدر علی اور موسیٰ خان دو جوجوان کھلاڑیوں نے اس میچ سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ میچ کے آغاز پر دونوں کھلاڑیوں وہاب ریاض اور بابر اعظم نے روائیتی انداز میں کیپ پہنا کر انکا ٹیم میں استقبال کیا۔

ون ڈے سیریز کا آخری میچ 3 نومبر کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes