کینیڈا کے شہر کیوبک میں تلوار سے حملہ، دو ہلاک پانچ زخمی؛ حملہ آور غیر مسلم نکلا – Kashmir Link London

کینیڈا کے شہر کیوبک میں تلوار سے حملہ، دو ہلاک پانچ زخمی؛ حملہ آور غیر مسلم نکلا

ٹورنٹو (کشمیر لنک نیوز) کینیڈا کے شہر کیوبک میں قومی اسمبلی کے قریب ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے تلوار کے وار کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا، ان حملوں میں کم از کم دو افراد جاں بحق ہوگئے اور پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں فوری طبی امداد دی جارہی ہے۔
حملہ آور کا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم سے نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کیوبک شہر کے پولیس سربراہ رابرٹ پگیون نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ شام ہم ایک ایسی خوف سے بھری رات کا شکار ہوئے جب ایک 24 برس کا شخص زیادہ سے زیادہ افراد کی جان لینے کی نیت سے یہاں آیا۔ پولیس سربراہ کے مطابق حملہ آور کا تعلق کیوبک شہر سے نہیں۔ تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ جاپانی تلوار سے لیس شخص نے حملے کے لیے کسی خاص موقعے اور افراد کو نہیں چنا تھا۔

واضع رہے سات افراد پر حملہ آور ہونے والا مجرم قرون وسطیٰ لباس میں ملبوس تھا اور وہ تلوار چلاتا ہوا لوگوں کو زخمی کرتا گیا۔ جسے بعد ازاں پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اتوار کو حملے کے بعد کیوبک پولیس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’رات ایک بجے کے بعد کیوبک سٹی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے اور شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے اور دروازے بند رکھنے کی اپیل کی ہے کیونکہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کیوبک شہر کی میئر ریگس لیبیون نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے کینیڈیئن وزیر اعظم جستین ٹروڈو نے بھی اس واقعے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے تمام متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes