پاکستانی اداکار احمد بٹ بھارتی اداکار گپی گریوال کے ہمراہ پنجابی فلم میں کاسٹ – Kashmir Link London

پاکستانی اداکار احمد بٹ بھارتی اداکار گپی گریوال کے ہمراہ پنجابی فلم میں کاسٹ

لندن (مونا بیگ) بھارتی پنجابی فلم ” پھٹے دیندے چک پنجابی “ میں پاکستانی مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ کو بھی کاسٹ کرلیا گیا ہے، جبکہ معروف پنجابی بھارتی اداکار گپی گریوال اور نیرو باجوہ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

اداکار احمد علی بٹ آئندہ برس ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے جوکہ ان کے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل پنجابی فلم ہے۔

بھارتی پنجابی فلم پھٹے دیندے چک پنجابی کی عکس بندی لندن میں کی جائے گی جبکہ اس فلم میں بھارتی اداکار گپی گریوال، نیرو باجوہ اور انو کپور بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم عید الاضحی دوہزار اکیس میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم یوکے پنجابی بیسڈ پروڈکشن کمپنی کے تحت بنائی جائے گی اور امید متوقع ہے کہ فلم پاکستان میں بھی ریلیز کی جا سکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes