برطانوی انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے سربراہ کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر گرفتار – Kashmir Link London

برطانوی انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے سربراہ کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر گرفتار

لندن (عمران راجہ) برطانوی انتہا پسند تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے سربراہ ٹامی رابنسن کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر گرفتار، انہیں لندن کے ہائیڈ پارک میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران گرفتار کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایک ریلی کے بعد پولیس نے انگلش ڈیفنس لیگ کے رہنما ٹامی رابنسن جن کااصل نام اسٹیفن یاکسلے لینن ہے، کو گرفتار کیا۔ سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں پولیس افسر انھیں اپنے ساتھ لے جاتے نظر آرہے ہیں۔


37سالہ ٹامی رابنسن 2009 میں انتہائی دائیں بازو کی تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کو سینٹرل لندن کے ہائیڈ پارک سے مقررین کے کارنر سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ شخص کو کورونا وائرس کے قوانین اور ریلی کا اہتمام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، اسے پولیس کی حراست میں رکھا گیا ہے۔

واضع رہے ٹامی رابنسن ایک خاتون ہاتن تاش کی حمائت میں ریلی نکال رہے تھے جسے چند روز قبل گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes