برطانیہ میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کا لیول ایک درجہ مزید بڑھادیا گیا – Kashmir Link London

برطانیہ میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کا لیول ایک درجہ مزید بڑھادیا گیا

لندن (عمران راجہ) فرانس اور ویانا حملوں کے بعد برطانیہ نے بھی ملک بھر میں دہشت گرد حملوں کے خطرے کا لیول بڑھا دیا ہے۔ برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کا لیول ’اہم‘ سے ’شدید‘ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خطرے کی شدید سطح کا مطلب ملک میں دہشت گرد حملوں کا امکان بہت زیادہ ہے جبکہ خطرے کا لیول اہم ہونے کا مطلب ہوتا ہے کہ ملک میں حملے کا خطرہ موجود ہے۔ برطانیہ میں پچھلے سال نومبر سے دہشت گرد حملوں کے خطرے کا لیول اہم پر تھا۔

داخلی امور سے متعلق برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی فائیو کے مطابق چوتھے درجے کے انتباہ سے مراد یہ ہے کہ کسی دہشت گرد حملے کے خطرے کا امکان بہت زیادہ ہے۔ برطانیہ میں انتباہ کے پانچ درجوں میں سے یہ چوتھے درجے کا انتباہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes