معروف گیت کار جاوید اختر بھی پنگا گرل سے نالاں، ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا – Kashmir Link London

معروف گیت کار جاوید اختر بھی پنگا گرل سے نالاں، ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

لندن (مونا بیگ) بالی وڈ میں ہر اہم شخصیت سے پنگا لینے والی اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف اب معروف گیت کار جاوید اختر بھی میدان میں آگئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائیر کردیا ہے۔


جاوید اختر نے مغربی ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کنگنا راناوت نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔


جاوید اختر کا کہنا ہے کہ کنگنا رناوت نے بے بنیاد تبصروں میں ان کا خواہ مخواہ ذکر کیا۔ جو ان کی بدنامی کا سبب اور شہرت کے لیے نقصان کا باعث ہے۔ اسلیئے انہوں نے اپنے خلاف الزامات عائد کیے جانے پر تعزیرات ہند کے تحت کنگنا رناوت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


بالی وڈ ایکٹر سشانت سنگھ کی موت کے بعد کنگنا رناوت اقربا پروری اور شفافیت کے فقدان پر بالی وڈ کے فنکاروں پر تنقید کرتی رہتی ہیں۔ جاوید اختر اور ہریتک روشن کے خلاف بھی اس نے ایسے ہی الزامات لگائے تھے۔


واضع رہے ایسے الزامات کے سلسلے میں کنگنا اور اسکی بہن پہلے ہی تحقیقات کی زد میں ہیں، ممبئی پولیس نے ایک مقدمے میں مختلف مذاہب کے درمیان نفرت انگیز تبصروں کو بڑھاوا دینے کے معاملے میں دونوں بہنوں کو 10 اور 11 نومبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھی جاری کررکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes