نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا بھارتی فلم انڈسٹری کے گرد گھیرا تنگ؛ ڈائیریکٹر پروڈیوسر اہلیہ سمیت گرفتار – Kashmir Link London

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا بھارتی فلم انڈسٹری کے گرد گھیرا تنگ؛ ڈائیریکٹر پروڈیوسر اہلیہ سمیت گرفتار

لندن (مونا بیگ) اداکار سشانت سنگھ کی موت کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے کھلنے والے پنڈورا باکس کے نتیجے میں جہاں بہت سے لوگ زیرتفتیش ہیں وہیں اب گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
تازہر ترین اطلاعات کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کی لین دین کے الزام میں بالی ووڈ ڈائریکٹر فیروز نندی والا کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ قتل کیس میں منشیات کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی این سی بی کی ٹیم نے بالی ووڈ کی کئی فلمیں بنانے والے ڈائریکٹر اور پرڈیوسر فیروز نادید والا کے گھر پر گزشتہ رات چھاپہ مارا۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے مطابق اس چھاپے کے نتیجے میں ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کو اہلیہ سمیت گرفتار کیا اور اُن کے قبضے سے منشیات کے چار پیکٹ بھی برآمد کیے۔
بھارتی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ فیروز نادید والا اور اُن کی اہلیہ کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا، بعد ازاں فیروز نادید والا کو این سی بی نے رہا کردیا جبکہ اُن کی اہلیہ کو حوالات منتقل کردیا۔

قبل ازیں این سی بی نے بالی ووڈ ڈائریکٹر کو اہلیہ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا لیکن حاضر نہ ہونے پر تحقیقاتی ٹیم نے چھاپہ مار کر دونوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق این سی بی نے منشیات کا کام کرنے والے کئی ڈیلرز کو بھی حراست میں لیا تھا جنہوں نے کئی شوبز شخصیات کو منشیات فراہم کرنے کا انکشاف کیا تھا جس کی نشاندہی کے بعد کارروائی کی جارہی ہے۔

چند روز قبل این سی بی نے اسٹارس کے ڈائریکٹر اگیسیالوس ڈیمیئریڈس کو بھائی سمیت گرفتار کیا جن کے قبضے سے نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں تھیں۔ اب تک منشیات کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم بائیس ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes