یوم اقبال کے موقع پر جرمن سفیرکا علامہ اقبال کو خراج تحسین – Kashmir Link London

یوم اقبال کے موقع پر جرمن سفیرکا علامہ اقبال کو خراج تحسین

اسلام آباد (کشمیر لنک رپورٹ) جرمن سفیر برائے پاکستان برن ہارڈ شلاگیک نے شاعر مشرق اور مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یوم اقبال کے موقع پر جرمن سفیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علامہ اقبال کا عکس بھی جاری کیا اور لکھا ’یوم اقبال 2020 مبارک ہو‘۔

اپنے پیغام میں جرمن سفیر نے کہا کہ آج عظیم مفکر اور شاعر علامہ اقبال کوان کے یوم ولادت پر یاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلا شبہ علامہ اقبال کو جرمنی اور جرمن ثقافت سے زندگی بھر انسیت رہی۔

برن ہارڈ شلاگیک نے یہ بھی کہا کہ علامہ اقبال نے مشرقی اور مغربی ثقافت کی مشترکہ پیش قدمی اور انسیت کو اجاگر کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes