چاچا کرکٹ نے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کردیا، جھوٹی خبریں غائب ہونے لگیں – Kashmir Link London

چاچا کرکٹ نے اپنے زندہ ہونے کا ثبوت پیش کردیا، جھوٹی خبریں غائب ہونے لگیں

لندن (عمران راجہ) کرکٹ کی شیدائیوں کیلئے ایک اچھی خبر چاچا کرکٹ بفضل خدا بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں، سوشل میڈیا پر انکی وفات کی چلنے والی خبر غلط فہمی کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔


تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے خبر وائیرل ہوگئی کہ چاچا کرکٹ دار فانی سے کوچ کرگئے، اسکے بعد حسب معمول سوشل میڈیا کی خود ساختہ صحافیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس خبر کو تڑکے لگا کر مرضی کی موت دیکر چاچا کرکٹ کو ابدی نیند سلادیا۔

حقیقت میں چاچا کرکٹ کی عمر اور کسی حد تک مشابہت کے حامل پی سی بی کے سابق ہیڈ کیوریٹر حاجی بشیر احمد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انکی وفات پر انہوں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹویٹ کی تھی جو سوشل میڈیا کے اناڑیوں کے ہتھے لگ گئی۔

قارئین، مشابہت صرف حالات و واقعات میں ہی نہیں ہوتی بلکہ انسانی شکلوں میں بھی ہوتی ہے، اس لیئے ہم سمجھتے ہیں کہ کم از کم کسی کی وفات کی خبر کو تصدیق کے بغیر آگے نہیں پھیلانا چاہیئے۔ اس عمل میں عام لوگ تو یونہی ثواب کے چکر میں جھانسے میں آجاتے ہیں جبکہ کچھ شیطان صفت لوگ لائیکس اور پذیرائی کے حصول کیلئے بھی ایسا کرتے ہیں، رب کریم انہیں ہدائیت اور چاچا کرکٹ کو عمر خضر عطا فرمائیں کیونکہ درحقیقت انہوں نے کرکٹ فین کی حیثیت سے اندرون اور بیرون ملک وطن عزیز کی بہت خدمت کی ہے۔

چاچا کرکٹ کی طرف سے از خود وضاحت کے بعد سب سے پہلے اور اسکے بعد خبریں دینے والوں نے بھی اسے ڈیلیٹ کردیا ہے۔
50% LikesVS
50% Dislikes