کورونا سے متاثرہ برطانوی ڈاکٹر کے ہاں کوما کے دوران جڑواں بچوں کی پیدائش – Kashmir Link London

کورونا سے متاثرہ برطانوی ڈاکٹر کے ہاں کوما کے دوران جڑواں بچوں کی پیدائش

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ حاملہ خاتون کے ہاں کوما کے دوران جڑواں بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی ہے، ماں اور بچے دونوں اب بہتر ہیں۔

برطانیہ کے شہربرمنگھم میں خاتون رواں سال مارچ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں۔25 ہفتوں کی حاملہ خاتون کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا۔

وینٹی لیٹر پر انڈیوسڈ کوما کے دوران خاتون کے یہاں آپریشن کے ذریعے جڑواں بچوں کی قبل ازوقت پیدائش عمل میں آئی۔پیدائش کے وقت جڑواں بچوں کا وزن 850 گرام تک تھا۔

خاتون آئی سی یو میں 16 دن رہیں، ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اور ان کے جڑواں بچے بہت بہتر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes