گریٹر مانچسٹر پولیس آپریشن؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد، آٹھ گرفتار – Kashmir Link London

گریٹر مانچسٹر پولیس آپریشن؛ بھاری مقدار میں منشیات برآمد، آٹھ گرفتار

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) گریٹر مانچسٹر کی ٹیم سائیڈ اور بولٹن کونسلز کے مختلف علاقوں میں علی الصبح پولیس نے منشیات جن میں ہیروئین اور شامل تھی کے ساتھ نقدی برآمد کر کے 24 سے 50 سال کی عمر کے درمیان سات افراد جبکہ ایک 54 سالہ خاتون کو شبہ کی بنیاد پر غیر ممنوعہ کلاس اے ڈرگ بیچنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔


ایک 30 سالہ شخص کو بھنگ کاشت کرنے کے جرم میں بھی گرفتار کیا گیا ہے اسکے علاوہ تحقیقاتی پولیس آفیسران نے مذید ثبوت بھی جائے موقع سے اکٹھے کر لیے ہیں۔
گریٹر مانچسٹر جرائم کی روک تھام کے لیے تعینات تحقیقاتی سارجنٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے آج کافی تحقیقات کے بعد چھاپہ مار کر کلاس اے ڈرگ پکڑی جس کے استعمال سے کمیونٹی پر بہت برا اثر پڑ رہا تھا ان کا کہنا تھا کہ خفیہ اہلکاروں اور مقامی آبادی کی مخبری سے ایسا ممکن ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس گینگ کی سرگرمیوں بارے اگر کسی بھی شخص کے پاس مذید کوئی معلومات ہوں تو وہ ہم سے رابطہ کریں نام صیغہ راز رکھا جائے گا تاکہ معاشرے سے اس لعنت کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes