دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی خصوصی شرکت – Kashmir Link London

دھونی کی اہلیہ کی سالگرہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی خصوصی شرکت

لندن (سپورٹس رپورٹر) مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی کی تقریب سالگرہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہونے لگیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان آئی پی ایل میں شرکت کے بعد دبئی میں فیملی کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں اور انہوں نے اپنی اہلیہ ساکشی کی 32 ویں سالگرہ بھی وہیں پر منائی۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں کے ساتھ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل نہ کیے جانے والے آل راؤنڈر شعیب ملک بھی پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد دبئی میں فیملی کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں۔

واضع رہے چند روز قبل ثانیہ مرزا کی اپنی سالگرہ تھی جس پر انکے سپورٹس انڈسٹری اور فلمی صنعت کے دوستوں کے علاوہ ڈھیروں انڈین فرینڈز نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھجوائیں تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes