ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا شادی کی تقریب میں رقص، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم – Kashmir Link London

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا شادی کی تقریب میں رقص، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

لندن (مونا بیگ) جنت مرزا پاکستان کے بڑے ٹک ٹاک سٹارز میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے بے مثال شہرت پائی۔ ان کی ٹک ٹاک ویڈیوز تو وائرل ہوتی رہتی ہیں تاہم ان دنوں ان کی ایک شادی کی تقریب میں رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

جنت مرزا نے یہ رقص اپنے ایک کزن کی مہندی کی تقریب میں کیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئی اور لوگ اس کی ڈانس کی صلاحیت کے معترف ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق جنت مرزا کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے تاہم حال ہی میں وہ مزید تعلیم کے لیے جاپان منتقل ہو چکی ہیں۔ ٹک ٹاک سے ملنے والی شہرت کے سبب ہی وہ شوبز کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ انہوں نے پہلی بار گلوکار بلال سعید کے گیت ’شاعر‘ کی ویڈیو میں کام کیا اور خوب داد سمیٹی۔ اس کے بعد اب وہ ماڈلنگ اور مین سٹریم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes