دین کی خاطر شوبز ترک کرنیوالی بھارتی اداکارہ کی مفتی سے شادی – Kashmir Link London

دین کی خاطر شوبز ترک کرنیوالی بھارتی اداکارہ کی مفتی سے شادی

لندن (مونا بیگ) شوبز انڈسٹری کو ترک کرکے مذہب کی طرف راغب ہونے والی بھارت کی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں ایک مفتی سے شادی کرلی۔

بالی ووڈ انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں عالم دین انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔سابقہ اداکارہ ثنا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں لیکن اپنی شادی سے متعلق انہوں نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا تاہم سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ثناء خان اپنے شوہر کے ساتھ حجاب میں سفید رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر مفتی انس نے بھی سفید رنگ کا کُرتا پاجاما پہنا ہوا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وہ اپنی شادی کا کیک بھی کاٹتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سکون اور خوشی عطا کرے اور ہم سب کی رہنمائی فرمائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes