اوورسیز فنڈز میں کٹوتی؛ برطانوی وزیر بیرونیس سگ عہدے سے مستعفی – Kashmir Link London

اوورسیز فنڈز میں کٹوتی؛ برطانوی وزیر بیرونیس سگ عہدے سے مستعفی

لندن (اکرم عابد) برطانیہ کے دفتر خارجہ کی جونیئر وزیر بیرونیس سگ نےحکومت برطانیہ کے اوور سیز فنڈز میں کٹوتی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جونیئر وزیر نے چانسلر رشی سوناک کے اوور سیز امدادی بجٹ میں کمی کے اعلان کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا اور استعفیٰ دے دیا۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بیرونیس سگ کے استعفیٰ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی خدمات کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ وہ فوراً اپنا فیصلہ واپس لیں۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے گزشتہ دنوں سمندر پار رہنے والوں (اوور سیز) کے لیے قائم فنڈز میں کمی کا اعلان کیا۔ برطانوی میڈیا نے بتایا تھا کہ کرونا کی صورت حال کے بعد حکومت نے اوورسیز فنڈز میں کمی کا اعلان کیا تاکہ اُن پیسوں کو دوسرے شعبے میں خرچ کیا جائے۔

برطانوی حکومت آئندہ بجٹ میں اوورسیز فنڈز کو 0.5 سے 0.7 فیصد تک کم کرنا چاہتی ہے، کمی کے بعد اوورسیز فنڈز کو 4 ارب پاؤنڈز تک پہنچ جائے گا۔

ملالہ یوسف زئی جو کبھی برطانوی سیاسی فیصلوں پر رائے زنی نہیں کرتیں انہوں نے بھی نے بھی اس حکومتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes