نیوزی لینڈ کو شکست دینے کیلئے قومی ٹیم پرعزم، آئیسولیشن میں ٹریننگ کا آغاز – Kashmir Link London

نیوزی لینڈ کو شکست دینے کیلئے قومی ٹیم پرعزم، آئیسولیشن میں ٹریننگ کا آغاز

لندن (مسرت اقبال) کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے آئیسولیشن میں ہی ٹریننگ کا آغاز کر دیا، پلیئرز نے ہوٹل کے رومز میں ہی ورزش شروع کر دی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز 18 دسمبر سے شروع ہو گی۔قومی اسکواڈ اس وقت آئیسولیشن میں ہے، لیکن کھلاڑیوں نے میچز کی تیاری شروع کردی اور ہوٹل کے رومز میں ہی ورزش کا آغاز کر دیا۔

بابر اعظم، روحیل نذیر، افتخار احمد اور دیگر کھلاڑیوں نے اپنے رومز میں بھرپور ٹریننگ کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes