ارجنٹائن کے سینیٹر کی طرف سے میراڈونا کی تصویر کرنسی نوٹس پر لانے کا بل پیش – Kashmir Link London

ارجنٹائن کے سینیٹر کی طرف سے میراڈونا کی تصویر کرنسی نوٹس پر لانے کا بل پیش

لندن (مسرت اقبال) ارجنٹائن کے سینیٹر نے اپنی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں عظیم فٹبالر کی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے ان کی تصویر کو کرنسی نوٹس پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ اپنی موت سے چند روز قبل ہی انھوں نے اپنے دماغ کی سرجری کروائی تھی اور خود منشیات کی عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ری ہیپ سینٹر چلے گئے تھے۔

سینیٹر نوما ڈرانگو نے اپنے بل میں کہا کہ کرنسی نوٹ پر ایک جانب میراڈونا کی تصویر اور دوسری جانب فٹبال کی تاریخ کے یادگار ترین گول ’ہینڈ آف گاڈ‘ کی تصویر لگانے کی تجویز دی۔ اس سے قبل میرا ڈونا کا مداح بھی اسی طرح کا مطالبہ حکومت سے کرچکا ہے، اس نے خود نوٹ ڈیزائن کرکے ایک ویب سائٹ چینج ڈاٹ آرگ پر اسکی کمپین بھی شروع کرکھی ہے۔

واضح رہے کہ 1986 کے فیفا ورلڈکپ میں میراڈونا نے انگلینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں ہینڈ آف گاڈ گول اور صدر کا بہترین گول بھی بنایا تھا۔ اس عالمی کپ میں جرمنی کو فائنل میں شکست دے کر ارجنٹائن دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بھی بن گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes