کرسمس اپنی اپنی، ہمسایہ یورپی ممالک اپنی خوشیاں بچانے کیلئے برطانویں پروازیں بلاک کرنے لگے – Kashmir Link London

کرسمس اپنی اپنی، ہمسایہ یورپی ممالک اپنی خوشیاں بچانے کیلئے برطانویں پروازیں بلاک کرنے لگے

لندن (مبین چوہدری) زیادہ وقت نہیں گذرا اسی سال کی پہلی سہ ماہیمیں جب لوگوں کو کورونا کے مہلک اثرات کا پتہ نہ تھا برطانیہ نے مختلف ممالک سے آنے والوں پر بےشمار پابندیاں عائد کردیں تھیں، اسی طرح کچھ دیر بعد ہی دیگر ممالک کے علاوہ یورپی ممالک کے لوگوں کا بھی برطانیہ میں داخلہ بند کردیا تھا۔

آج جب برطانیہ کورونا جیسے ایک اضافی وائرس کی زد میں آنے کے بعد مصیبت میں ہے تو وہی ممالک ایک ایک کرکے برطانوی پروازوں کی اپنے اپنے ممالک میں پروازیں روک رہے ہیں۔


برطانیہ میں اتوار سے شروع ہونے والے انتہائی اونچے درجے کے لاک ڈائوں کے نفاذ کیساتھ ہی نیدر لینڈ، بیلجیئم، اٹلی اور آسٹریا نے فوری طور پر اپنے اپنے ممالک کیلئے برطانوی فلائیٹس کا داخلہ بند کردیا جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شائد فرانس بھی جلد ایسا کرنے پر مجبور ہوجائے۔

واضع رہے برطانیہ میں عالمی وبا کورونا بے قابو ہے اور روزانہ وائرس سے ہزاروں افراد متاثر جب کہ سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار رہے ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ میں بھی چوتھے درجے کا لاک ڈائون فوری طور پر نافذ کیا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس یہ بحث بھی زور و شور سے جاری ہے کہ ہماسایہ یورپی ممالک کا یہ رویہ برطانیہ کیساتھ درست ہے یا نہیں، بہت سے لوگوں نے اسے کرما قرار دیتے ہوئے لکھا کہ برطانیہ اگر سال کے شروع میں اپنے ملک آنے والی پروازوں پر پابندی عائد نہ کرتا تو آج لاکھوں لوگ زندہ ہوتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes